سورة الشعراء - آیت 98

إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جب کہ ہم تم (معبودوں) کو جہان کے رب کے برابر ٹھہراتے تھے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* دنیا میں تو ہر ترشا ہوا پتھر اور قبر پر بنا ہوا خوش نما قبہ، مشرکوں کو خدائی اختیارات کاحامل نظر آتا ہے۔ لیکن قیامت کو پتہ چلے گا کہ یہ تو کھلی گمراہی تھی کہ وہ انہیں رب کے برابر سمجھتے رہے۔