سورة الشعراء - آیت 62
قَالَ كَلَّا ۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اس نے کہا ہرگز نہیں میرے ساتھ میرا رب ہے وہ مجھے شتاب راہ دکھائے گا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* حضرت موسیٰ (عليہ السلام) نے تسلی دی کہ تمہارا اندیشہ صحیح نہیں، اب دوبارہ تم فرعون کی گرفت میں نہیں جاؤ گے۔ میرا رب یقیناً نجات کے راستے کی نشاندہی فرمائے گا۔