سورة الشعراء - آیت 60

فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر انہوں نے ان کا سورج نکلتے وقت تعاقب (ف 1) (پیچھا) کیا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی جب صبح ہوئی اور فرعون کو پتہ چلا کہ بنی اسرائیل راتوں رات یہاں سےنکل گئے ہیں، تو اس کے پندار اقتدار کو بڑی ٹھیس پہنچی۔ اور سورج نکلتے ہی ان کے تعاقب میں نکل کھڑا ہوا۔