سورة الشعراء - آیت 58

وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور خزانوں اور عمدہ مقام سے باہر نکالا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی فرعون اور اس کا لشکر بنی اسرائیل کے تعاقب میں کیا نکلا، کہ پھرپلٹ کر اپنے گھروں اور باغات میں آنا نصیب ہی نہیں ہوا۔ یوں اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت ومشیت سےانہیں تمام نعمتوں سے محروم کرکے ان کا وارث دوسروں کو بنادیا۔