سورة الشعراء - آیت 34
قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُ إِنَّ هَٰذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
فرعون (ف 1) نے اپنے گرد کے سرداروں سے کہا ۔ یہ کوئی (بڑا ہی) دانا جادوگر ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* فرعون بجائے اس کے کہ ان معجزات کو دیکھ کر، حضرت موسیٰ (عليہ السلام) کی تصدیق کرتا اور ایمان لاتا، اس نے تکذیب وعناد کا راستہ اختیار کیا اور حضرت موسیٰ (عليہ السلام) کی بابت کہا کہ یہ تو کوئی بڑا فنکار جادوگر ہے۔