سورة المؤمنون - آیت 96

ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ ۚ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بری بات کے جواب مین وہ کہہ جو بہتر ہے ، ہم خوب جانتے ہیں ، جو وہ بیان کرتے ہیں ۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا ’’ برائی ایسے طریقے سے دور کرو جو اچھا ہو، اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تمہارا دشمن بھی، تمہارا گہرا دوست بن جائے گا ‘‘۔ حٰم السجدہ (34۔35)