سورة المؤمنون - آیت 47
فَقَالُوا أَنُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُهُمَا لَنَا عَابِدُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو بولے کہ کیا ہم اپنے برابر کے دو آدمیوں پر ایمان لائیں ، اور ان کی قوم ہماری غلامی میں ہے ؟۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہاں بھی انکار کے لیے دلیل انہوں نے حضرت موسیٰ وہارون علیہما السلام کی بشریت ہی پیش کی اور اسی بشریت کی تاکید کے لیے انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اسی قوم کے افراد ہیں جو ہماری غلام ہے۔