سورة المؤمنون - آیت 39

قَالَ رَبِّ انصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ بولا اے رب میری مدد کر کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا ۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- بالآخر، حضرت نوح (عليہ السلام) کی طرح، اس پیغمبر نے بھی بارگاہ الٰہی میں، مدد کے لئے، دست دعا دراز کر دیا۔