سورة المؤمنون - آیت 26

قَالَ رَبِّ انصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہ بولا اے رب تو میری مدد کر کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا ۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* ساڑھے نو سو سال کی تبلیغ و دعوت کے بعد، بالآخر رب سے دعا کی، ﴿فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ﴾ (القمر ۔10) ”نوح (عليہ السلام) نے رب سے دعا کی، میں مغلوب اور کمزور ہوں میری مدد کر“، اللہ تعالٰی نے دعا قبول فرمائی اور حکم دیا کہ میری نگرانی اور ہدایت کے مطابق کشتی تیار کرو۔