سورة المؤمنون - آیت 13

ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر ہم نے اسے قرار گاہ استوار میں نطفہ بنایا ۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- محفوظ جگہ سے مراد رحم مادر ہے، جہاں نو مہینے بچہ بڑی حفاظت سے رہتا اور پرورش پاتا ہے۔