سورة الحج - آیت 76
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۗ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
جو ان کے آگے اور پیچھے ہے ، وہ جانتا ہے ، اور اللہ کی طرف سب معاملے جاتے ہیں ۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- جب تمام معاملات کا مرجع اللہ ہی ہے تو پھر انسان اس کی نافرمانی کرکے کہاں جا سکتا ہے اور اس کے عذاب سے کیونکر بچ سکتا ہے؟ کیا اس کے لئے یہ بہتر نہیں ہے کہ وہ اس کی اطاعت اور فرماں برداری کا راستہ اختیار کر کے اس کی رضا حاصل کرے؟ چنانچہ اگلی آیت میں اس کی صراحت کی جا رہی ہے۔