سورة الحج - آیت 53
لِّيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِتْنَةً لِّلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَالْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ ۗ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور یہ اس لئے ہوتا ہے کہ خدا اس شیطان کے ملائے ہوئے سے ان کو جن کے دل میں انفاق کی ، بیماری ہے اور سخت دل لوگوں کو آزمائے ، اور بےشک ظالم مخالفت میں دور پڑے ہیں ۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی شیطان یہ حرکتیں اس لئے کرتا ہے کہ لوگوں کو گمراہ کرے اور اس کے جال میں لوگ پھنس جاتے ہیں جن کے دلوں میں کفر ونفاق کا روگ ہوتا ہے گناہ کرکے ان کے دل سخت ہو چکے ہوتے ہیں۔