سورة الأنبياء - آیت 100

لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

انہیں وہاں چلانا ہے اور وہ اس میں کچھ نہ سنیں گے ۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی سارے کے سارے شدت غم والم سے چیخ اور چلا رہے ہونگے، جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کی آواز بھی نہیں سن سکیں گے۔