سورة الأنبياء - آیت 88
فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ ۚ وَكَذَٰلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
سو ہم نے اس کی سن لی اور اسے غم سے نجات دی اور یونہی ہم مومنوں کو نجات دیں گے ۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- ہم نے یونس (عليہ السلام) کی دعا قبول کی اور اسے اندھیروں سے اور مچھلی کے پیٹ سے نجات دی اور جو بھی مومن ہمیں اس طرح شدائد اور مصیبتوں میں پکارے گا، ہم اسے نجات دیں گے۔ حدیث میں آتا ہے۔ کہ نبی (ﷺ) نے فرمایا " جس مسلمان نے بھی اس دعا کے ساتھ کسی معاملے کے لئے دعا مانگی تو اللہ نے اسے قبول فرمایاہے"۔ (جامع ترندی نمبر 5503 وصححہ الالبانی)