سورة الأنبياء - آیت 55
قَالُوا أَجِئْتَنَا بِالْحَقِّ أَمْ أَنتَ مِنَ اللَّاعِبِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
وہ بولے ، کیا توہمارے پاس سچی بات لیکر آیا ہے یا تو کھلندریاں کرتا ہے ؟ ۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ اس لئے کہا کہ انہوں نے اس سے قبل توحید کی آواز ہی نہیں سنی تھی انہوں نے سوچا، پتہ نہیں، ابراہیم (عليہ السلام) ہمارے ساتھ مذاق تو نہیں کر رہا ہے۔