سورة طه - آیت 132
وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا ۖ لَا نَسْأَلُكَ رِزْقًا ۖ نَّحْنُ نَرْزُقُكَ ۗ وَالْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور تو اپنے گھروالوں کو نماز کا حکم دے اور خود نماز پر قائم رہ ، ہم تجھ سے روزی نہیں مانگتے بلکہ تجھے روزی دیتے ہیں ، اور آخر متقیوں ہی کا بھلا ہے ۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس خطاب میں ساری امت نبی (ﷺ) کے تابع ہے۔ یعنی مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ خود بھی نماز کی پا بندی کرے اور اپنے گھر والوں کو بھی نماز کی تاکید کرتا رہے۔