سورة طه - آیت 112
وَمَن يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا يَخَافُ ظُلْمًا وَلَا هَضْمًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جس نے مومن ہو کر نیک عمل کئے ، اسے نہ بےانصافی کا ڈر ہوگا ، اور نہ کسی کے دبانے کا (خوف) ہوگا ۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* بے انصافی یہ ہے کہ اس پر دوسروں کے گناہوں کا بوجھ بھی ڈال دیا جائے اور حق تلفی یہ ہے کہ نیکیوں کا اجر کم دیا جائے۔ یہ دونوں باتیں وہاں نہیں ہونگی۔