سورة طه - آیت 61
قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ وَيْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوا عَلَى اللَّهِ كَذِبًا فَيُسْحِتَكُم بِعَذَابٍ ۖ وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
موسیٰ نے ان سے کہا کمبختی تمہاری خدا پر جھوٹ نہ باندھو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ تمہیں عذاب کے ساتھ ہلاک کرے ، اور جس نے جھوٹ باندھا ، وہ نامراد ہوا ۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جب فرعون اجتماع گاہ میں جادو گروں کو مقابلہ کی ترغیب دے رہا تھا اور ان کو انعامات اور قرب خصوصی سے نواز نے کا اظہار کر رہا تھا تو حضرت موسیٰ (عليہ السلام) نے بھی مقابلے سے پہلے انہیں وعظ کیا اور ان کے موجودہ رویے پر انہیں عذاب الٰہی سے ڈرایا۔