سورة طه - آیت 57

قَالَ أَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ أَرْضِنَا بِسِحْرِكَ يَا مُوسَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بولا اے موسیٰ کیا تو اس لئے آیا ہے کہ اپنے جادو سے ہمیں ہماری زمین سے نکالے ؟ ۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جب فرعون کو دلائل واضحہ کے ساتھ وہ معجزات بھی دکھلائے گئے، جو عصا اور ید بیضا کی صورت میں حضرت موسیٰ (عليہ السلام) کو عطا کئے گئے تھے، تو فرعون نے اسے جادو کا کرتب سمجھا اور کہنے لگا اچھا تو ہمیں اس جادو کے زور سے ہماری زمین سے نکالنا چاہتا ہے؟۔