سورة طه - آیت 35
إِنَّكَ كُنتَ بِنَا بَصِيرًا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
تو ہمارا حال دیکھتا ہے (ف ١) ۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی تجھے سارے حالات کا علم ہے اور بچپن میں جس طرح تو نے ہم پر احسان کئے، اب بھی اپنے احسانات سے ہمیں محروم نہ رکھ۔