سورة طه - آیت 16

فَلَا يَصُدَّنَّكَ عَنْهَا مَن لَّا يُؤْمِنُ بِهَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ فَتَرْدَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو تجھے قیامت (کے فکر) سے وہ شخص نہ روک دے جو اس پر ایمان نہیں رکھتا ، اور اپنی خواہش نفس کا تابع ہے ورنہ تو ہلاک ہوجائے گا ۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس لئے کہ آخرت پر یقین کرنے سے یا اس کے ذکر ومراقبے سے گریز، دونوں ہی باتیں ہلاکت کا باعث ہیں۔