سورة مريم - آیت 93
إِن كُلُّ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا آتِي الرَّحْمَٰنِ عَبْدًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
آسمانوں اور زمین میں کوئی نہیں ہے کہ رحمٰن کے پاس بندہ ہو کر نہ آئے ۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جب سب اللہ کے غلام اور اس کے عاجز بندے ہیں تو پھر اسے اولاد کی ضرورت ہی کیا ہے؟ اور یہ اس کے لائق بھی نہیں ہے۔