سورة مريم - آیت 82
كَلَّا ۚ سَيَكْفُرُونَ بِعِبَادَتِهِمْ وَيَكُونُونَ عَلَيْهِمْ ضِدًّا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ہر گز نہیں وہ ان کی عبادت کا انکار کریں گے اور ان کے مخالف ہوں گے ۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- عِزًّا کا مطلب ہے یہ معبود ان کے لئے عزت کا باعث اور مددگار ہوں گے اور ضِدًّا کے معنی ہیں دشمن، جھٹلانے والے اور ان کے خلاف دوسروں کے مددگار۔ یعنی یہ معبود ان کے گمان کے برعکس ان کے حمایتی ہونے کی بجائے، ان کے دشمن، ان کو جھٹلانے والے اور ان کے خلاف ہونگے۔