سورة مريم - آیت 64

وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ ۖ لَهُ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَمَا خَلْفَنَا وَمَا بَيْنَ ذَٰلِكَ ۚ وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ہم بغیر تیرے رب کے حکم کے نہیں اترتے ، جو ہمارے آگے اور جو اور جو ہمارے پیچھے اور جو اس کے درمیان میں ہے اسی اللہ کا ہے اور تیرا رب بھولنے والا نہیں ۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* نبی (ﷺ) نے ایک مرتبہ جبرائیل (عليہ السلام) سے زیادہ اور جلدی جلدی ملاقات کی خواہش ظاہر فرمائی جس پر یہ آیت اتری (صحیح بخاری، تفسیر سورہ مریم)۔