سورة مريم - آیت 30
قَالَ إِنِّي عَبْدُ اللَّهِ آتَانِيَ الْكِتَابَ وَجَعَلَنِي نَبِيًّا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
بچہ بولا میں اللہ کا بندہ ہوں ، اس نے مجھے کتاب (انجیل) دی اور نبی بنایا ہے ۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی قضا وقدر ہی میں اللہ نے یہ فیصلہ کیا ہوا ہے کہ مجھے کتاب اور نبوت سے نوازے گا۔