سورة الكهف - آیت 108

خَالِدِينَ فِيهَا لَا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَلًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ان میں ہمیشہ رہیں گئے وہاں سے جگہ بدلنا نہ چاہیں گے ۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اہل جنت، جنت اور اس کی نعمتوں سے کبھی نہ اکتائیں گے کہ وہ اس کے علاوہ کسی اور جگہ منتقل ہونے کی خواہش ظاہر کریں۔