سورة الكهف - آیت 107

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جو ایمان لائے اور نیک کام کئے ، ان کی مہمانی کے لئے ٹھنڈی چھاؤں کے باغ ہیں۔ (ف ٢)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* جنت الفردوس، جنت کا سب سے اعلیٰ درجہ ہے، اسی لئے نبی (ﷺ) نے فرمایا ”جب بھی تم اللہ سے جنت کا سوال کرو تو الفردوس کا سوال کرو، اس لئے کہ وہ جنت کا اعلیٰ حصہ ہے اور وہیں سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں“ ۔ ( البخاری كتاب التوحيد، باب ﴿وَكَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ﴾)