سورة الكهف - آیت 95

قَالَ مَا مَكَّنِّي فِيهِ رَبِّي خَيْرٌ فَأَعِينُونِي بِقُوَّةٍ أَجْعَلْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بولا جو میرے رب نے مجھے مقدور دیا ہے وہ بہتر ہے ، سو تم محنت میں میری مدد کرو تاکہ میں ان کے اور تمہارے درمیان ایک موٹی دیوار بنا دوں ۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* قوت سے مراد یعنی تم مجھے تعمیراتی سامان اور رجال کار مہیا کرو۔