سورة الكهف - آیت 53

وَرَأَى الْمُجْرِمُونَ النَّارَ فَظَنُّوا أَنَّهُم مُّوَاقِعُوهَا وَلَمْ يَجِدُوا عَنْهَا مَصْرِفًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور مجرم آگ کو دیکھ کر سمجھ جائیں گے کہ ہمیں اس میں گرنا ہے مگر اس سے ہٹ رہنے کا موقع نہ پائیں گے ۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جس طرح بعض روایات میں ہے کہ کافر ابھی چالیس سال کی مسافت پر ہوگا کہ یقین کر لے گا کہ جہنم ہی اس کا ٹھکانا ہے (مسند احمد جلد۔3، ص75)