سورة الكهف - آیت 53
وَرَأَى الْمُجْرِمُونَ النَّارَ فَظَنُّوا أَنَّهُم مُّوَاقِعُوهَا وَلَمْ يَجِدُوا عَنْهَا مَصْرِفًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور مجرم آگ کو دیکھ کر سمجھ جائیں گے کہ ہمیں اس میں گرنا ہے مگر اس سے ہٹ رہنے کا موقع نہ پائیں گے ۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جس طرح بعض روایات میں ہے کہ کافر ابھی چالیس سال کی مسافت پر ہوگا کہ یقین کر لے گا کہ جہنم ہی اس کا ٹھکانا ہے (مسند احمد جلد۔3، ص75)