سورة الكهف - آیت 48

وَعُرِضُوا عَلَىٰ رَبِّكَ صَفًّا لَّقَدْ جِئْتُمُونَا كَمَا خَلَقْنَاكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ ۚ بَلْ زَعَمْتُمْ أَلَّن نَّجْعَلَ لَكُم مَّوْعِدًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور وہ سب صف بستہ تیرے رب کے سامنے پیش کئے جائیں گے ، تم ہمارے پاس آئے جیسے ہم نے تمہیں پہلے پیدا کیا تھا ، بلکہ تم نے گمان کیا تھا کہ ہم تمہارے لئے کوئی وعدہ ہی نہ ٹھہرائیں گے۔ (ف ١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس کے معنی ہیں کہ ایک ہی صف میں اللہ کے سامنے کھڑے ہونگے، یا صفوں کی شکل میں بارگاہ الٰہی میں حاضر ہونگے۔