سورة الكهف - آیت 43

وَلَمْ تَكُن لَّهُ فِئَةٌ يَنصُرُونَهُ مِن دُونِ اللَّهِ وَمَا كَانَ مُنتَصِرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اللہ کے سوا اس کی کوئی جماعت مددگار نہ ہوئی اور نہ وہ بدلہ ہی لے سکا ۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جس جتھے پر اس کو ناز تھا، وہ بھی اس کے کام نہیں آیا نہ وہ خود ہی اللہ کے عذاب سے بچنے کا کوئی انتظام کر سکا۔