سورة الكهف - آیت 39
وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ۚ إِن تَرَنِ أَنَا أَقَلَّ مِنكَ مَالًا وَوَلَدًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جب تو اپنے باغ میں آیا تونے کیوں نہ کہا کہ جو اللہ چاہے سو ہی ہوتا ہے بغیر اللہ کے کچھ زور نہیں اگر تو مجھے مال اور اولاد میں اپنے سے کم دیکھتا ہے ۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا طریقہ بتلاتے ہوئے کہا کہ باغ میں داخل ہوتے وقت سرکشی اور غرور کا مظاہرہ کرنے کی بجائے یہ کہا ہوتا، "مَا شَاءَ اللهُ لا قُوَّةَ إِلا بِاللهِ" یعنی جو کچھ ہوتا ہے اللہ کی مشیت سے ہوتا ہے، وہ چاہے تو اسے باقی رکھے اور چاہے تو فنا کر دے۔ اسی لئے حدیث میں آتا ہے کہ جس کو کسی کا مال، اولاد یا حال اچھا لگے تو اسے[ مَا شَاءَ اللهُ لا قُوَّةَ إِلا بِاللهِ ] پڑھنا چاہیے (تفسير ابن كثير- بحوالہ مسند ابو يعلى)