سورة الكهف - آیت 6

فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ عَلَىٰ آثَارِهِمْ إِن لَّمْ يُؤْمِنُوا بِهَٰذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر شاید تو پچتا پچتا کر ان کے پیچھے اپنی جان گھونٹ ڈالے گا کہ وہ اس حدیث پر (بات پر) ایمان نہیں لاتے ۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- بِھٰذَا الْحَدِیْثِ (اس بات) سے مراد قرآن کریم ہے۔ کفار کے ایمان لانے کی جتنی شدید خواہش آپ (ﷺ) رکھتے تھے اور ان کے اعراض وگریز سے آپ (ﷺ) کو سخت تکلیف ہوتی تھی، اس میں آپ (ﷺ) کی اسی کیفیت اور جذبے کا اظہار ہے۔