سورة الإسراء - آیت 74

وَلَوْلَا أَن ثَبَّتْنَاكَ لَقَدْ كِدتَّ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اگر ہم تجھے ثابت قدم نہ رکھتے تو تو تو ان کی طرف تھوڑا سا جھک ہی جاتا (ف ١) ۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس میں اس عصمت کا بیان ہے جو اللہ کی طرف سے انبیاء (عليہم السلام) کو حاصل ہوتی ہے۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ مشرکین اگرچہ نبی (ﷺ) کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتے تھے، لیکن اللہ نے آپ کو ان سے بچایا اور آپ (ﷺ) ذرا بھی ان کی طرف نہیں جھکے۔