سورة الإسراء - آیت 20
كُلًّا نُّمِدُّ هَٰؤُلَاءِ وَهَٰؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ ۚ وَمَا كَانَ عَطَاءُ رَبِّكَ مَحْظُورًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ان کو اور اُن کو ہر کسی کو ہم تیرے رب کی بخشش میں سےپہنچائے جاتے ہیں اور تیرے رب کی بخشش رد نہیں کی گئی۔ (ف ١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی دنیا کا رزق اور اس کی آسائشیں ہم بلا تفریق مومن اور کافر، طالب دنیا اور طالب آخرت سب کو دیتے ہیں۔ اللہ کی نعمتیں کسی سے بھی روکی نہیں جاتیں۔