سورة ابراھیم - آیت 18
مَّثَلُ الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ ۖ أَعْمَالُهُمْ كَرَمَادٍ اشْتَدَّتْ بِهِ الرِّيحُ فِي يَوْمٍ عَاصِفٍ ۖ لَّا يَقْدِرُونَ مِمَّا كَسَبُوا عَلَىٰ شَيْءٍ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الضَّلَالُ الْبَعِيدُ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
جو لوگ اپنے رب کے منکر ہیں ان کی مثال ایسی ہے کہ گویا ان کے اعمال راکھ ہیں جس کا آندھی کے دن زور سے ہوا چلے وہ اپنی کمائی میں سے کسی شئے پر قام نہ ہوں گے ، یہی پرلے درجے کی گمراہی ہے (ف ٢)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- قیامت والے دن کافروں کے عملوں کا بھی یہی حال ہوگا کہ اس کا کوئی اجر وثواب انہیں نہیں ملے گا۔