سورة الرعد - آیت 41
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا ۚ وَاللَّهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهِ ۚ وَهُوَ سَرِيعُ الْحِسَابِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین ( عرب) کو اس کے اطراف سے گھٹاتے چلے آتے ہیں ۔ اور اللہ حکم کرتا ہے اور کوئی اس کے حکم کو پیچھے ہٹانے والا نہیں اور وہ جلد حساب لینے والا ہے ۔(ف ٣)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی عرب کی سرزمین مشرکین پر بتدریج تنگ ہو رہی ہے اور اسلام کو غلبہ وعروج حاصل ہو رہا ہے۔ ** یعنی کوئی اللہ کے حکموں کو رد نہیں کر سکتا۔