سورة البقرة - آیت 167
وَقَالَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا لَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّأَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوا مِنَّا ۗ كَذَٰلِكَ يُرِيهِمُ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ حَسَرَاتٍ عَلَيْهِمْ ۖ وَمَا هُم بِخَارِجِينَ مِنَ النَّارِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور یہ تابعین (پیرو) کہیں گے ، اگر ہم دوبارہ دنیا میں جائیں تو ان سے بیزار ہوں گے جیسے یہ یہاں ہم سے بیزار ہوگئے ہیں ، اسی طرح اللہ ان کے اعمال افسوس دلانے کو ان پر ظاہر کرے گا اور وہ آگ سے نکلنے نہ پائیں گے ۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
*آخرت میں پیروں اور گدی نشینوں کی بےبسی اور بےوفائی پر مشرکین حسرت کریں گے لیکن وہاں اس حسرت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ کاش دنیا میں ہی وہ شرک سے توبہ کرلیں۔