سورة الرعد - آیت 12

هُوَ الَّذِي يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَيُنشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہی ہے کہ خوف اور طمع لانے کے لیے تمہیں بجلی دکھاتا ہے ، اور بھاری بادل اٹھاتا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* جس سے راہ گیر مسافر ڈرتے ہیں اور گھروں میں مقیم کسان اور کاشت کار اس کی برکت ومنفعت کی امید رکھتے ہیں۔ ** بھاری بادلوں سے مراد، وہ بادل ہیں جس میں بارش کا پانی ہوتا ہے۔