سورة یوسف - آیت 95
قَالُوا تَاللَّهِ إِنَّكَ لَفِي ضَلَالِكَ الْقَدِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
لوگ بولے ، اللہ کی قسم تو اپنی قدیمی غلطی میں ۔ (ف ١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ضَلالٌ سے مراد والہانہ محبت کی وہ وارفتگی ہے جو حضرت یعقوب (عليہ السلام) کو اپنے بیٹے یوسف (عليہ السلام) کے ساتھ تھی۔ بیٹے کہنے لگے، ابھی تک آپ اسی پرانی غلطی یعنی یوسف (عليہ السلام) کی محبت میں گرفتار ہیں۔ اتنا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود یوسف (عليہ السلام) کی محبت دل سے نہیں گئی۔