سورة یوسف - آیت 91

قَالُوا تَاللَّهِ لَقَدْ آثَرَكَ اللَّهُ عَلَيْنَا وَإِن كُنَّا لَخَاطِئِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بولے ، اللہ کی قسم ، خدا نے تمہیں ہم پر برگزیدہ کیا ۔ اور بیشک ہم خطاوار تھے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* بھائیوں نے جب یوسف (عليہ السلام) کی شان دیکھی تو اپنی غلطی اور کوتاہی کا اعتراف کر لیا۔