سورة یوسف - آیت 74

قَالُوا فَمَا جَزَاؤُهُ إِن كُنتُمْ كَاذِبِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہ بولے اگر تم جھوٹے نکلے تو چور کی کیا سزا ہے ؟۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اگر تمہارے سامان میں وہ شاہی پیالہ مل گیا تو پھر اس کی کیا سزا ہوگی۔