سورة یوسف - آیت 29
يُوسُفُ أَعْرِضْ عَنْ هَٰذَا ۚ وَاسْتَغْفِرِي لِذَنبِكِ ۖ إِنَّكِ كُنتِ مِنَ الْخَاطِئِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اے یوسف (علیہ السلام) ، اس بات سے درگزر کر ، اور اے عورت ۔ اپنے گناہ کی معافی مانگ تو ہی خطاکاروں میں ہے ۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی اس کا چرچا مت کرو۔ 2- اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عزیز مصر پر حضرت یوسف (عليہ السلام) کی پاک دامنی واضح ہو گئی تھی۔