سورة یوسف - آیت 20

وَشَرَوْهُ بِثَمَنٍ بَخْسٍ دَرَاهِمَ مَعْدُودَةٍ وَكَانُوا فِيهِ مِنَ الزَّاهِدِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور انہوں نے اسے بقیت ناقص چند گنتی کی پاؤلیوں پر بیچ دیا ، اور اس سے بیزار تھے ۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- بھائیوں یا دوسری تفسیر کی رو سے اہل قافلہ نے بیچا۔ 2- کیونکہ گری پڑی چیز انسان کو یوں ہی کسی محنت کے بغیر مل جاتی ہے، اس لئے چاہے وہ کتنی بھی قیمتی ہو، اس کی صحیح قدر وقیمت انسان پر واضح نہیں ہوتی۔