سورة یوسف - آیت 14
قَالُوا لَئِنْ أَكَلَهُ الذِّئْبُ وَنَحْنُ عُصْبَةٌ إِنَّا إِذًا لَّخَاسِرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
بولے ، اگر اسے بھیڑیا کھاجائے ، اور ہم قوی جماعت ہیں ‘ تو تو ہم زیان کار ہوئے ۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ باپ کو یقین دلایا جا رہا ہے کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ہم اتنے بھائیوں کی موجودگی میں بھیڑیا یوسف (عليہ السلام) کو کھا جائے۔