سورة ھود - آیت 103

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّمَنْ خَافَ عَذَابَ الْآخِرَةِ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمٌ مَّجْمُوعٌ لَّهُ النَّاسُ وَذَٰلِكَ يَوْمٌ مَّشْهُودٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جو کوئی عذاب آخرت سے ڈرتا ہے اس کے لئے اس بات میں نشانی ہے ، وہ ایک دن ہے جس میں سب آدمی جمع ہوں گے اور وہ وہ دن ہے جس میں سب لوگ حاضر کئے جائیں گے ۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی مواخذہ الٰہی میں یا ان واقعات میں جو عبرت وموعظت کے لئے بیان کئے گئے ہیں۔ ** یعنی حساب اور بدلے کے لئے۔