سورة ھود - آیت 94

وَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا نَجَّيْنَا شُعَيْبًا وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَأَخَذَتِ الَّذِينَ ظَلَمُوا الصَّيْحَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دِيَارِهِمْ جَاثِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جب ہمارا حکم آیا ہم نے اپنی رحمت سے شعیب (علیہ السلام) اور اس کے ایماندار ساتھیوں کو بچا لیا ، اور ایک چنگھاڑ ظالموں پر آئی ، سو وہ صبح کو اپنے گھروں میں اوندھے مرے پڑے تھے ،

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس چیخ سے ان کے دل پارہ پارہ ہوگئے اور ان کی موت واقع ہوگئی اور اس کے مابعد ہی بھونچال بھی آیا، جیسا کہ سورۃ اعراف: 91 اور سورۃ عنکبوت 37 میں ہے۔