سورة ھود - آیت 94
وَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا نَجَّيْنَا شُعَيْبًا وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَأَخَذَتِ الَّذِينَ ظَلَمُوا الصَّيْحَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دِيَارِهِمْ جَاثِمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جب ہمارا حکم آیا ہم نے اپنی رحمت سے شعیب (علیہ السلام) اور اس کے ایماندار ساتھیوں کو بچا لیا ، اور ایک چنگھاڑ ظالموں پر آئی ، سو وہ صبح کو اپنے گھروں میں اوندھے مرے پڑے تھے ۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس چیخ سے ان کے دل پارہ پارہ ہوگئے اور ان کی موت واقع ہوگئی اور اس کے مابعد ہی بھونچال بھی آیا، جیسا کہ سورۃ اعراف: 91 اور سورۃ عنکبوت 37 میں ہے۔