سورة البقرة - آیت 147

الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ ۖ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

حق تیرے رب ہی کی طرف سے ہے تو تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو ۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1-پیغمبر پر اللہ کی طرف سے جو بھی حکم اترتا ہے، وہ یقیناً حق ہے، اس میں شک وشبہ کی کوئی گنجائش نہیں۔